کے ڈی اے کا ناردرن بائی پاس کے قریب 14ہزار ایکڑ پر ہاؤسنگ اسکیم کا پلان

کے ڈی اے نے ناردرن بائی پاس کے قریب زمین ہزاروں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کے لیے سندھ حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگریزی روزنامے ڈان کے مطابق کے ڈی اے نے میگا ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ 1957 میں اپنے قیام کے وقت سے اب تک کے ڈی اے 45ہاوسنگ اسکیموں میں سات لاکھ سے زائد پلاٹس ڈیولپ کرچکی ہے ۔ رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کراچی کو ہر سال ایک لاکھ سے زائد نئے رہائشی یونٹس کی ضرورت ہے