کراچی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام سمندر میں اونچی لہروں اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے اور یہ 13 جون تک نافذ العمل رہے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
