صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار چار مسلح ملزمان ایک تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ تاجر نے بتایا کہ وہ بینک سے رقم نکال کر دکان جا رہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کر کے لوٹ لیا۔ واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاجروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی موجودگی ناکافی ہے، جس سے کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں