جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات تک کراچی میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سنٹر

نجی تحقیقی ادارے “ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر” نے رواں ہفتے جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات تک کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے کہا کہ حالیہ چھوٹے زلزلوں کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ بڑے جھٹکوں کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے کا سسٹم پاکستان میں بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن حکومتی عدم تعاون کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بین الاقوامی ادارے اشتراک کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعاون کرے تاکہ پاکستان ایک سائنسی اعزاز حاصل کر سکے

اپنا تبصرہ لکھیں