کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم ہوا میں 72 فیصد نمی کے باعث گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
