ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب ڈاکو گائے سمیت دو گاڑیاں چھین کر فرار

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر واقع مویشی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو دو گاڑیاں اور ایک قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات اس وقت پیش آئی جب شہری مویشی منڈی سے واپسی پر تھے۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد اور مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے اطراف پولیس کی ناقص سیکیورٹی جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ احتجاج پولیس کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں