سندھ بھر میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ کراچی میں ہے سندھ بھر میں 16،16 گھنٹے بھی بجلی نہیں ہے، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پورے سندھ کا مسئلہ ہے، لیکن سب سے کم لوڈشیڈنگ کراچی میں ہو رہی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں 16،16 گھنٹے بجلی بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں غیر آئینی طریقے سے پورے علاقوں کی بجلی منقطع کر رہی ہیں۔ پاکستان کے آئین میں اجتماعی سزا کا کوئی تصور نہیں، بل نہ بھرنے کی صورت میں صرف متعلقہ صارف کی بجلی کاٹی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں