ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے میں ایک ماں نے ایمانداری کی قابلِ تقلید مثال قائم کی۔ جب اُس کا بیٹا جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا، تو ماں نے اُسے سمجھا کر فوراً خود پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر خاتون نے اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا: “میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، براہِ کرم اُس کے ساتھ سختی نہ کیجیے۔” اس عمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ماں کے کردار کو بے حد سراہا جا رہا ہے، شہریوں نے اُسے تربیت، دیانت اور سماجی ذمہ داری کی روشن مثال قرار دیا۔
