کراچی میں زلزلے کے جھٹکے, ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے فرار ہوئے: وزیر داخلہ سندھ

کراچی میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوگئے، جن میں سے 80 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالا گیا تو ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، قیدیوں نے جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران اسلحہ چھین کر فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ 3 قیدی، 3 ایف سی اہلکار اور 2 جیل اہلکار زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ سندھ نے جیل کی دیوار ٹوٹنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قیدی گیٹ سے نکلے۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور فرار قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق جیل میں 6 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں