امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد ہوگئیں

امریکی ریاست واشنگٹن کے ضلع واٹ کام میں شہد کی مکھیوں سے لدا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 25 کروڑ مکھیاں فضا میں منتشر ہوگئیں۔ ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیے جارہے تھے۔ حادثے کے بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کیں۔ ماہرینِ مکھی بانی اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر مکھیوں کو قابو میں لانے کے اقدامات شروع کیے۔ حکام کو امید ہے کہ مکھیاں جلد اپنے چھتوں کی جانب واپس لوٹ آئیں گی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ لکھیں