عید قربان کے موقع پر گوشت کے زیادہ استعمال سے شہریوں کو اسہال، بدہضمی اور دیگر معدے کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں، ماہرین صحت نے اعتدال برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جنرل فزیشن ڈاکٹر روحینہ احسان ملک کے مطابق، قربانی کے بعد اسپتالوں میں معدے کی شکایات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، جس کی بڑی وجہ گوشت کا غیر محتاط استعمال ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے مکمل طور پر پکا کر کھایا جائے اور ہفتے میں دو بار سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ قربانی کا گوشت 12 ہفتوں سے زائد فریز کر کے استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر زین شاہ نے دل کے مریضوں کو کلیجی، مغز، تلی، جگر اور گردے کے استعمال سے مکمل پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔
