کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شہری افتخار احمد جاں بحق ہوگئے، جیو نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افتخار احمد کراچی کے سرکاری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے
