محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، تاہم موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہیں جو موسم کو نسبتاً معتدل بنانے میں مددگار ہیں۔
