نیشنل ہائی وے پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف 10 گھنٹے سے احتجاج جاری

کراچی میں قائد آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج گزشتہ 10 گھنٹوں سے جاری ہے۔ احتجاج کے باعث قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک ٹریفک کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک بھی جام میں پھنس گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قربانی کے جانور خرید کر واپس جانے والے شہری بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں