پاکستان کا وفد تجارت پر مذاکرات کے لیے آئندہ ہفتے امریکا آ رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی تجارت اور محصولات سے متعلق امور پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ پاکستان کو امریکی منڈی میں برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ ٹیرِف کا سامنا ہے، جس پر اسلام آباد نرمی چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو وہ دونوں ممالک سے کسی قسم کے تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھیں گے۔ یہ پیش رفت حالیہ سرحدی کشیدگی اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں