پاکستان ریلوے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ریکارڈ 83 ارب روپے کا منافع کمالیا

پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ میں ریکارڈ 83 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرلی، جو ادارے کی تاریخ کی بلند ترین عبوری کارکردگی ہے۔ سی ای او عامر علی بلوچ کے مطابق 30 جون تک آمدنی 95 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ آمدنی میں 42 ارب مسافر سروسز، 29 ارب مال برداری اور 12 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل ہوئے، جن میں زمین کی لیزنگ شامل ہے۔ کراچی ڈویژن سب سے زیادہ منافع کمانے والا ریجن رہا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پچھلے سال کی 77 ارب روپے کی آمدنی سے نمایاں اضافہ ہے۔ آمدنی میں مسلسل اضافے کا کریڈٹ خدمات میں بہتری اور مؤثر انتظامی اقدامات کو دیا گیا ہے، حالانکہ محکمہ اب بھی محدود وسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں