محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے پہلے مرحلے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وسطی و جنوبی پاکستان میں معمول یا معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بارشوں کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی، برف پگھلنے سے پانی کی سطح بلند ہونے اور ژالہ باری و گرد آلود طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کرنے، امدادی ٹیموں کی تعیناتی اور پیشگی انتباہی نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔
