کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ مگر شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے

کراچی میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ، موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والی حدت 50 ڈگری تک پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہے گا، تاہم مغربی سمت سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں