کراچی کے علاقے سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب ایک تیز رفتار کنٹینر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو بچے شامل تھے۔ جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
