کراچی میں جمعرات کے روز متعدد علاقوں میں کیبل فالٹس، مرمتی کاموں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ کئی علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی، جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فالٹس کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں مسلسل سرگرم رہیں۔ بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو دہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
