کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ 84 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں حکومت سندھ سے 200 ملین روپے طلب کیے ہیں ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یونیورسٹیز اور بورڈز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں، یونیورسٹی کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ منگل 29 اپریل 2025 کو علی الصبح پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں رہائشی یونٹس اور تعلیمی شعبہ جات میں پانی بھر گیا، جس سے یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
خط کے مطابق واقعے کے نتیجے میں یونیورسٹی کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔