کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سمندری ہوائیں معمولی رفتار یعنی 3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔
