کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر ایک بنگلے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دیوار کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے میں ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
