میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں 270 میگاواٹ کے دو شمسی توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان محکمہ توانائی سندھ کے مطابق 120 میگاواٹ کا پلانٹ دیہہ ہلکانی اور 150 میگاواٹ کا پلانٹ دیہہ میٹھا گار میں نصب کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد شہر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانا اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کراچی کے توانائی بحران کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
