ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگی, بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی, کپتان سلمان علی آغا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ اپنانا اور شکست کے خوف سے آزاد ہو کر کھیلنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سمیت کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر حریف کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ لاہور کی کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ایک اضافی فاسٹ بولر شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل آزمایا جا رہا ہے تاکہ مضبوط بیک اپ تیار ہو۔ اسپنر سفیان مقیم کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں موقع دیا جائے گا۔ ڈی آر ایس نہ ہونے کی صورت میں امپائرز پر انحصار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں