ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کی، جبکہ وزارت خزانہ، قانون و انصاف، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ حکومت اور ملازمین کی نمائندہ تنظیمیں اپنی تجاویز تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گی۔ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت الگ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا۔ رحمان باجوہ کے مطابق حکومت معاہدے پر بجٹ کے دن عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، بصورت دیگر متعلقہ حکومتی نمائندے بھی دھرنے میں شامل ہوں گے۔ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی صورت میں حکومتی وزرا کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
