کراچی کے جمشید روڈ پر ایک 6 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد بچے کے لواحقین نے سڑک پر لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اہل خانہ رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے ہمراہ تھانہ جمشید کوارٹر بھی پہنچے۔ عامر صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی شہر میں مین ہول کے ڈھکن بھی فراہم کرنے میں ناکام ہیں اور انتظامیہ کی غفلت نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
