پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں تمام میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کوچ سے مشاورت سے ہوگا اور بنگلادیش ایک مضبوط ٹیم ہے۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے بھی جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ پہلا میچ آج رات 8 بجے شروع ہوگا۔
