کراچی میں 5 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 33 شہری قتل ہوئے، میڈیا رپورٹس

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر ایس آئی یو کے سربراہ ایس ایس پی شعیب میمن نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 33 شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کے مطابق 23 مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 10 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ان جرائم کے سراغ لگانے کی شرح 70 فیصد ہے اور پچھلے سال گرفتار کسی بھی اسٹریٹ کرمنل کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 47 بتائی جا رہی ہے جس سے پولیس اختلاف کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں