کراچی میں شدید گرمی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران کے-الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، ایڈووکیٹ سیف الدین اور عمران شاہد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ ہیٹ ویو اور طلبہ کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ عدالت سے کے-الیکٹرک کو نیپرا قوانین کا پابند بنانے اور بجلی کی بندش سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ فوری سماعت کی بھی درخواست دی گئی ہے۔
