3 لاکھ روپے فی کلو والے دنیا کے سب سے مہنگے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے کسان غلام ہاشم نورانی نے جاپان سے درآمد کردہ میازاکی آم کا پودا لگا کر کامیابی سے اس کی کاشت شروع کر دی ہے۔ یہ دنیا کے مہنگے ترین آموں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 800 سے 900 ڈالر فی کلو (تقریباً 3 لاکھ روپے) ہے۔ میازاکی آم اپنی سرخ و جامنی رنگت، ریشے سے پاک گودے، اور غیر معمولی مٹھاس کے باعث مشہور ہے۔ اسے “ڈائنو سار کا انڈا” اور “دھوپ کا انڈا” جیسے القابات بھی دیے گئے ہیں۔ کراچی میں اس کی کامیاب پیداوار نہ صرف مقامی مارکیٹ کے لیے نئی راہ ہموار کر رہی ہے بلکہ برآمدات کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں