مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے منعقد ہوگا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں، کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی۔ اسی بنیاد پر یکم ذوالحج 29 مئی اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ منائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات کے پیش نظر عید 6 جون کو متوقع ہے۔
