کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موبائل شاپ پر ڈکیتی، 4 ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے فونز لے کر فرار

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل میں چار مسلح ملزمان ایک موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز اور دیگر قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آچکی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق تین ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر 21 مہنگے موبائل فونز ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں