کراچی میں جانچ پڑتال کے بغیر کام کرنے کے لیے رکھی گئی گھریلو ملازمائیں 98 لاکھ مالیت کی بڑی واردات کر کے فرار ہوگئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں 3 خواتین نے تاجر کے گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کرلی
پرانی ماسیاں شادی کے بعد کام چھوڑ چکی تھیں، نئی ماسیوں کی تلاش جاری تھی، اسی دوران 3 اجنبی خواتین گھر آئیں اور گھریلو ملازماؤں کی ضرورت کے بارے میں دریافت کیا۔
تاجر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے تینوں خواتین کو بغیر جانچ پڑتال کیے کام پر رکھ لیا
ماسیوں نے پہلے ہی دن گھر کے کمرے کو اندر سے بند کیا۔
تینوں ملازمائیں ساڑھے 3 گھنٹے گھر میں موجود رہیں، دروازے کی چابی اور الماریوں کی چابیاں استعمال کرکے زیورات چرائے اور فرار ہوگئیں۔
مدعی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماسیوں کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، واردات کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا، جب تک خواتین جا چکی تھیں۔