چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے عمران خان نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔