کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سورج کی تیز شعاعوں اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں 45 ڈگری تک محسوس ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت مغربی سمت سے ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں