وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومتی اصلاحات سے مطمئن ہے اور بجٹ پر کوئی دباؤ نہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ دشمن ممالک کو ان سے فائدہ نہ پہنچے۔
