انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا ایک محنت کش جوڑا، جو گزشتہ 40 برسوں سے صفائی کے شعبے سے وابستہ ہے، بالآخر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔ بزرگ شہری لیگیمین اور ان کی اہلیہ نے 1986 میں حج کا خواب دیکھا اور اس کے بعد سے مسلسل محنت اور بچت کے ذریعے اپنے مقصد کی جانب بڑھتے رہے۔ سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو میں لیگیمین نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کی زیارت کر سکیں گے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا کرم قرار دیتے ہوئے ’مکہ روٹ انیشی ایٹو‘ اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر کو ممکن بنایا۔
