وفاق، سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کو ساڑھے 12 ارب سے زائد ادا کردیے

روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومتوں نے واٹر کارپوریشن کو مجموعی طور پر 12 ارب 59 کروڑ روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ کے مطابق مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں پر واٹر کارپوریشن کے 31 ارب 77 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔ پی اے سی کی جانب سے نوٹس لینے اور واٹر کارپوریشن کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد ادائیگیوں کا عمل شروع ہوا۔ اب تک وفاقی ادارے 10 ارب 37 کروڑ اور سندھ کے ادارے 2 ارب 21 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں