12سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں فالٹ کے نام پر بندش کے الیکٹرک کی نا اہلی کا ثبوت ہے منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں شہر کے بیشتر علاقوں میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، 12سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی مین ٹینس اور فالٹ کے نام پر بجلی کی طویل بندش کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، کے الیکٹرک کے ستائے عوام جگہ جگہ احتجاج اور مظاہرے کر رہے ہیں لیکن کے الیکٹرک، نیپرا اور حکومت نے کراچی کے عوام کے خلاف گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے، حکمران پارٹیاں کے الیکٹرک کی سہولت کار بنی ہوئی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ اور فارنزک آڈٹ کروایا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں