نیپرا میں عوامی سماعت کے دوران کراچی کے شہری گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی
کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی راستہ نکالیں۔
ڈان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔
نیپرا حکام نے سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
