محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے 31 جولائی تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام اسکول 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔ خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی، جبکہ بالائی اضلاع میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک محدود رہیں گی۔ مختلف صوبوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
