کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب تجربے یا شہرت نہیں بلکہ کارکردگی اور مخصوص کردار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ہر کھلاڑی سے ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی کی توقع ہوگی۔ مائیک ہیسن نے جدید، کامیاب اور شائقین کو متاثر کرنے والی کرکٹ ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اُنہوں نے اسے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس چیلنج کے لیے پُرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں