گرمی کی شدت بڑھتے ہی ڈائریا کے مرض میں اضافہ، بچے زیادہ متاثر

کراچی میں شدید گرمی کے باعث ڈائریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض، بالخصوص بچے، ڈائریا کی شکایت کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک اس بیماری کی بڑی وجوہات ہیں، جو جسم میں پانی کی شدید کمی کا باعث بن کر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اُبلا ہوا پانی استعمال کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں