سپارکو نے پاکستان میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کردی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر بروز ہفتہ، 7 جون 2025 کو منائی جا سکتی ہے۔ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی، تاہم اس روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو نے یکم ذی الحج 29 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں