پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 20 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری دن کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 1,20,555 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 960 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,19,931 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 281.77 روپے پر آ گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں