روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں دنیا کا سب سے بڑا امراضِ قلب کا اسپتال ’’ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز‘‘ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو 1,200 بستروں، 5 آپریٹنگ تھیٹرز، 4 کیتھ لیبز، بچوں کے امراضِ قلب کا جدید یونٹ، تحقیقی مرکز اور نرسنگ اسکول پر مشتمل ہوگا۔ یہ تمام سہولیات عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کو صحت عامہ کا ایک مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے اور شفاف مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں SICVD کے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں جاری توسیعی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جہاں جدید آپریشن تھیٹرز، PICU، اور ایمرجنسی یونٹس کا قیام کیا جا رہا ہے۔ یہ ا…
