پی ٹی آئی کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلح افواج کے کردار کی درست پہچان ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف حالیہ کشیدگی میں افواج کی بہترین حکمت عملی اور قائدانہ کردار کو سراہا۔ وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب پر ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں