وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ اُن کا ذاتی تھا، تاہم وہ ہر اہم قومی فیصلے سے قبل نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ یہ اعزاز انہیں آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیاب قیادت اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر دیا گیا۔
