پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، صائم ایوب اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
